ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کرے گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کو درپیش موجودہ سیاسی اور معاشی چیلنجوں کے پیش نظر 8 فروری کو صوابی میں ایک بڑا احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن اس دن کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منائے گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب سے پارٹی کارکن مظاہرے کیلئے صوابی میں جمع ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے زور دے کر کہا کہ یہ احتجاج پاکستان کی موجودہ صورتحال کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے پارٹی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسی طرح کے مظاہرے ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی ہوں گے اور پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان ان ملک گیر مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












